مشکل فیصلوں کے باعث پاکستان درست معاشی سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM-Imran-Khan
PM-Imran-Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی بینک کی ای اوڈی بی رینکنگ میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اوراچھی بہتری حاصل کی ہے، مشکل فیصلوں کے باعث پاکستان درست معاشی سمت میں چل پڑا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ 2020 کے اختتام سے قبل پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین مقام بن جائے گا،آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کر کے اپنے منشور میں کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، پاکستان نے ورلڈ بینک کی ای او ڈی بی رینکنگ میں اپنی تاریخ کی سب سے بہترین ترقی حاصل کی ہے۔

دوسری جانب: وزیر اعظم کی کاوش سے امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا، بڑی سرمایہ کاری متوقع

ان کاکہناتھا کہ گذشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان کی درجہ بندی میں 50 نمبروں کی کمی واقع ہوئی لیکن اب 28 درجے بہتری واقع ہوئی ہے اورہم 136 سے 108 پر پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی حکومت کے ان تمام لوگوں کومبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے یہ کام کرنے کے لئے سخت محنت کی لیکن ہمیں ابھی بہت طویل سفرطے کرنا ہے۔

Related Posts