مشیر خزانہ سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف سربراہان کی ملاقاتیں ، پاکستانی معیشت کی مکمل حمایت کا اعادہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hafeez shaikh US
واشنگٹن : وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کا حجم بڑھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت تسلسل اور کامیابی سے استحکام کی جانب گامزن ہے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے امریکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن :عالمی بینک اور آئی ایم ایف سربراہان نے ڈاکٹر حفیظ شیخ سے ملاقاتیں کیں جس میں پاکستانی معیشت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جبکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہاہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مثبت اشاریوں سے پاکستانی معیشت کے استحکام کے راستے پر گامزن ہونے کا عندیہ ملتا ہے۔

آئی ایم ایف پرگرام کے تحت پاکستانی معیشت میں اصلاحات متعارف کروائے جانے کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ پیر کو وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد نے واشنگٹن کے دورے کے دوران عالمی بنک اور انٹر نیشنل مانٹری فنڈ کے سربراہان سے علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستانی معیشت میں استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ کی کوششوں اور بالخصوص موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی اشاریوں میں ہونے والی نمایاں بہتری سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:معیشت کیلئے کیے گئے مشکل فیصلوں کے ثمرات آنا شرو ع ہوگئے ہیں،عبدالحفیظ شیخ

ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد نے پہلی ملاقات میں عالمی بنک کے منیجنگ ڈائریکٹر ایکسل وان ٹراٹسن برگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس کے دوران مشیر خزانہ نے نئے ایم ڈی کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور عالمی بنک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔مشیر خزانہ نے ملاقات کے دوران پاکستان میں عالمی بنک کے منصوبوں کی تکمیل کی رفتار کو بہتر بنانے اور اس ضمن میں کیے گئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

عالمی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر ایکسل وان ٹراٹسن برگ نے مشیر خزانہ کو بتایا کہ پاکستان عالمی بنک کے بڑے ترین شراکت داروں میں سے ایک ہونے کے علاوہ انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن ورلڈ بنک کی جانب سے فراہم کردہ امداد سے بھی بڑے پیمانے پر استفادہ کر رہا ہے۔

ایکسل وان ٹراٹسن برگ نے کہا کہ پاکستان کو عالمی بنک کے دستیاب وسائل کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہون نے پاکستانی حکومت کی معاشی نمو اور ترقی کی کوششوں میں عالمی بنک کی بھر پور امداد کا اعادہ کیا۔

یہ خبر ضرورپڑھیں:2024ء تک پاکستان عالمی شرحِ نمو کے حوالے سے اہم ملک ہوگا،عالمی میڈیا

علازہ ازیں ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد نے انٹر نشینل مانٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائرکٹر کرسٹا لینا جارجیوا اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کی جس کے دوران ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے نئی ایم ڈی کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور انہیں پاکستان میں آئی ایم ایف پروگرام کے نفاذ پر ابتک ہونے والی پیش رفت سے آگا ہ کیا۔

ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کی سربراہ کو بتایا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مثبت اشاریوں سے پاکستانی معیشت کے استحکام کے راستے پر گامزن ہونے کا عندیہ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پرگرام کے تحت پاکستانی معیشت میں اصلاحات متعارف کروائے جانے کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

کرسٹا لینا جارجیوا نے کہا کہ آئی ایم ایف کو احساس ہے کہ معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستانی حکومت سخت فیصلے لے رہی ہے اور ان فیصلوں کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ کرسٹا لینا جارجیوا نے حکومت پاکستان کے عزم اور لگن کی تعریف کی اور اصلاحات کے پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

Related Posts