2024ء تک پاکستان عالمی شرحِ نمو کے حوالے سے اہم ملک ہوگا۔عالمی میڈیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2024ء تک پاکستان عالمی شرحِ نمو کے حوالے سے اہم ملک ہوگا۔عالمی میڈیا
2024ء تک پاکستان عالمی شرحِ نمو کے حوالے سے اہم ملک ہوگا۔عالمی میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان 2024ءتک عالمی شرحِ نمو کے حوالےسے ایک اہم ملک بن جائے گا، ایسے کل 20 ممالک ہوں گے جو پوری دنیا کی معیشت کے لیے اہم ہوں گے۔

عالمی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پانچ سال بعد پاکستان کا شمار بین الاقوامی معاشی شرحِ نمو میں حصہ ڈالنے والے ممالک میں ہوگا جو دنیا کی معیشت کے لیے 78 اعشاریہ 5 فیصد مہیا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری آسانیوں کیلئے کریڈٹ ریٹنگ کمپنیز ضوابط 2016میں ترامیم

جریدے کے مطابق لسٹ میں شامل نئے ممالک میں سعودی عرب، میکسیکو اور ترکی شامل ہیں جبکہ اسپین، کینیڈا اور پولینڈ کے ساتھ ساتھ ویتنام کو بھی لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے۔

لسٹ میں شامل امریکا، برطانیہ اور جاپان کو ابھی تک اس سے خارج نہیں کیا گیا، تاہم بنگلہ دیش، ملائشیا، برازیل اور دیگر ممالک بھی لسٹ کا حصہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین پانچ سال بعد دنیا کی معاشی شرحِ نمو کو 28 اعشاریہ 3 فیصد فراہم کرے گا جبکہ امریکا سے صرف 9.2 فیصد کی توقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت تسلسل اور کامیابی سے استحکام کی جانب گامزن ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ اور معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے امریکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ

Related Posts