2019ء میں 104کیس رپورٹ ،2023 میں پاکستان پولیو سے پاک ہو جائیگا، رانا صفدر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں پولیو کے 3 مزید کیسز: رواں سال مرض سے متاثرہ بچوں کی تعداد 72 ہو گئی
ملک میں پولیو کے 3 مزید کیسز: رواں سال مرض سے متاثرہ بچوں کی تعداد 72 ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پولیو ایمر جنسی سنٹر کو آر ڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے کہاہے کہ 2018ء میں پولیو کے 12کیس رپورٹ ہوئے ،2019ء میں ایک سو چار کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ،2023 میں پاکستان پولیو سے پاک ہو جائیگا۔

سرحدوں پر آمدورفت کے باعث وائرس پاکستان میں داخل ہو رہا ہے،چالیس ملین بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ بدھ کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر ،پولیو ایمرجنسی سنٹر کے کوارڈینٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے کہاکہ سب نے مل کے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے کام کیا تو پولیو کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی تھی۔ انہوں نے کہاکہ 2018ء میں بارہ پولیو کیس رپورٹ ہوئے لیکن افسوس کے ساتھ 2019 میں ایک سو چار کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور صدر پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف اور صوبائی وزراء سب ہمارے ساتھ اس مہم میں شریک ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پولیو کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کو سیاست سے پاک کرنا ہے،یہ ہم بحیثیت پاکستانی سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیوریج میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ،ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں:لوئر دیر: پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار موقعے پر جاں بحق

انہوں نے کہاکہ پولیو ورکرز چالیس ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے میدان میں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 265000 پولیو ٹیمز کام کر رہی ہیں ،2020 میں پولیو کے خاتمے کی طرف ہم بڑھیں گے،2023 میں پاکستان پولیو سے پاک ہو جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں بنیادی صحت کے مواقع کم ہیں،چالیس اضلاع کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے سینیٹیش کے مسائل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان سے مسائل میں ان سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اٹھارہ ماہ میں کوشش کی گئی ہے ،سرحدوں پر آمدورفت کے باعث وائرس پاکستان میں داخل ہو رہا ہے،چالیس ملین بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

Related Posts