پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت
پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے مذکورہ واقعے پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہے، اس قسم کی دانستہ اور گھٹیا حرکتوں کا اعادہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت، نسل پرستی اور فوبیا کا پریشان کن مظہر ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ آزادی اظہار کے حق کو مذہبی صحیفوں یا شخصیات کی توہین کے طور پراستعمال نہیں کیا جا سکتا۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کی سوچی سمجھی کارروائیاں قانونی فریم ورک کی افادیت پر سوالیہ نشان ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی ایسے سوچھے سمجھے اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی

ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام ریاستیں ایسی کارروائیوں کی روک تھام اورذمے داروں پر مقدمہ چلانے کے لیے قانونی رکاوٹ پیدا کریں۔

Related Posts