پاکستان اسٹاک مارکیٹ 28ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 28ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گئی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ 28ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج  کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ 28 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز 231 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مارکیٹ 27 ہزار 878 پوائنٹس پر آ گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز 28 ہزار 109 اعشاریہ 57 پوائنٹس پر ہوا جس کے بعد کاروبار میں مندی کے باعث 231.35 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

مارکیٹ میں اِس وقت 27 ہزار 878 اعشاریہ 22 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ مارکیٹ 28 ہزار کی نفسیاتی سطح کھو چکی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری دن کے دوران تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 842.37 پوائنٹس کا اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3 روز قبل  کاروبار کا آغاز ہی زبردست انداز میں ہوا، 9بجے شروع ہونے والی ٹریڈنگ کے بعد پونے گیارہ بجے کے قریب 100 انڈیکس 300 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 842 پوائنٹس کا اضافہ

Related Posts