پی ایس ایکس، سرمایہ کاری میں 19 ارب کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاری مالیت میں 19 ارب روپے سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاری مالیت میں 19 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس کے اضافے سے 47100پوائنٹس سے بڑھ کر 47300پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 19ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے ٹیلی کام،پیٹرولیم سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبارکے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔

اور کے ایس ای100انڈیکس 47628پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس اس سطح پر برقرا ر تو نہ رہ سکا مگر مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوکاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں 241.90پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس47135.48پوائنٹس سے بڑھ کر 47377.38پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 114.29پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 18811.93پوائنٹس سے بڑھ کر 18926.22پوائنٹس پر جا پہنچا۔

جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 32303.19پوائنٹس سے بڑھ کر 32402.19پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 19ارب48کروڑ37لاکھ89ہزار611روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب79ارب14کروڑ29لاکھ92ہزار855روپے سے بڑھ کر82کھرب98ارب62کروڑ67لاکھ 82ہزار466روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو15ارب روپے مالیت کے 38کروڑ26لاکھ 44ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 12ارب روپے مالیت کے37کروڑ 38ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مجموعی طور پر472کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 222کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،223میں کمی اور27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے غنی گلوبل 2کروڑ76لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ67لاکھ،اینگرو پولیمر 2کروڑ59لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ4لاکھ اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ97لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

Related Posts