پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 33ارب سے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 33ارب سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 33ارب سے زائد کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان میں مسلسل دوسرے روز منگل کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس185.51پوائنٹس کے اضافے سے45981.82پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

جب کہ48.26فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت33ارب48کروڑ52لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 22.70فیصد زائد رہا۔

گز شتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی بحال کو عبور کرگیا۔

تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث تیزی کے اثرات محدود ہوگئے اور 46ہزار کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب رہی۔

اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 185.51پوائنٹس کے اضافے سے45981.82پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح94.18پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18826.01پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس 133.05پوائنٹس کے اضافے30875.01پوائنٹس پر جا پہنچا۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر 404کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے195کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،190میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر79کھرب10ارب 34کروڑ35لاکھ روپے ہو گئی۔جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی53کروڑ67لاکھ92ہزار شیئرز رہا جو پیر کے مقابلے میں 9کروڑ93لاکھ43ہزار شیئرز زائد ہے۔

Related Posts