پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 1 روز میں 16 سالہ ریکارڈ توڑ کر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 44 ہزار کی سطح عبور کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 1 روز میں 16 سالہ ریکارڈ توڑ کر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 1روز میں ٹریڈنگ کا 16 سالہ ریکارڈ توڑ کر ہمسایہ ملک بھارت کی اسٹاک ایکسچینج کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، بھارتی اسٹاک ایکسچینج سے آگے نکل گئی۔ 6 فیصد منافع دے کر پاکستان اسٹاک ایکسچینج رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئی  جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 2 ریکارڈز قائم کردئیے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 1 روز میں ٹریڈنگ کا 16 سالہ جبکہ مالی حجم کا 13 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کے بعد سرمایہ کاروں اور تاجر برادری میں خوشی کی لہر پھیل گئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہااورکے ایس ای 100انڈیکس219.49پوائنٹس کے اضافے سے46385.54پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

دوسری جانب 53.88فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 38ارب61کروڑ39لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 37لاکھ 6ہزار شیئرز کم رہا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس46385.54پوائنٹس پر بند 

Related Posts