پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس46385.54 پوائنٹس پر بند ہوا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس46385.54پوائنٹس پر بند ہوا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس46385.54پوائنٹس پر بند ہوا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہااورکے ایس ای 100انڈیکس219.49پوائنٹس کے اضافے سے46385.54پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

جب کہ53.88فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 38ارب61کروڑ39لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 37لاکھ 6ہزار شیئرز کم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں گرمجوشی دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس46656پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث 46600،46500اور46400پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس219.49پوائنٹس کے اضافے سے46385.54پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس59.74پوائنٹس کے اضافے سے19318.85پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 147.41پوائنٹس کے اضافے سے32385پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر425کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے229کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ182میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب59ارب84کروڑ21لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب98ارب45کروڑ60لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts