پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو قومی میڈیا

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔

پاکستان اور  آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا گیا جہاں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث میزبان ٹیم 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 27ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم بالترتیب 30 اور 28 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے۔ اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3 جب کہ حارث رؤف نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے موقع پر قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ مختلف نہیں لگ رہی اس لیے پہلے بولنگ کررہےہیں، پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

Related Posts