پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حکومت پاکستان کی جانب سے غزہ کی عوام کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے پانچویں امدادی پرواز روانہ کر دی۔ امدادی سامان پاکستان ائیر فورس کے C-130 طیارے کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کیا گیا۔

سامان روانگی کی تقریب میں این ڈی ایم اے، مسلح افواج، وزارتِ خارجہ کے افسران اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان نور خان ائیر بیس پر موجود تھے۔ یہ امداد ی سامان العرش مصر پہنچے گا جہاں مصر میں تعینات پاکستانی سفیر فلسطینی عوام میں تقسیم کے لیے سامان وصول کریں گے.

امداد ی سامان میں موسم سرما کیلئے گرم خیمے، ترپال اور کمبل شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے ایک اور امدادی پرواز کراچی سے سو ٹن سامان لیکر 6 فروری کو مصر روانہ ہوگی.

پاکستان کی جانب سے ابھی تک غزہ کیلئے پانچ پروازوں کے زریعے تقریباً230 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔

پاکستان مشکل کی گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت و امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Related Posts