اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے تسلیم کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ متاثرہ کیس کی تصدیق وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت نے کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس سے متاثرہ پانچویں تصدیق شدہ کیس کا پتہ چلا ہے جو وفاقی دارالحکومت میں موجود ہے۔
وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مریض کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں اچھا علاج مہیا کیا جارہا ہے۔ میں میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ مریض اور اس کے اہلِ خانہ کا خیال کریں۔
معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی خبر کے لیے بے تاب پاکستانی میڈیا کو ہدایت کی کہ مریض اور اس کے اہلِ خانہ کی نجی پرائیویسی کا احترام کریں۔
234/ We have now 5th confirmed case of #COVID19 in federal areas. Patient is stable and is being managed well. I request the media to respect the privacy of the patient and the family.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) March 3, 2020