پاکستان میں کورونا متاثرین میں  مزید اضافہ، 1467 نئے کیسز،2 اموات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Omicron sub-variant found in 57 countries: WHO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ پھیلنے کے بعد ملک میں وباء نے مزید 1467 افراد کو متاثر جبکہ دو افراد کی جان لے لی۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دو نئی اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28974 ہو گئی ہے جبکہ نئے 1467 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1307174 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 43540 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب 3اعشاریہ33 فیصد رہا اورانتہائی نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 615 تھی۔

266 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1259253 رہی۔ منگل تک ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 18947 ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:امریکا میں ایک دن میں کورونا کے 11لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ

سندھ میں اب تک 488608، پنجاب میں 448479، خیبرپختونخوا میں 181790، اسلام آباد میں 109495، بلوچستان میں 33661، آزاد کشمیر میں 34708 اور گلگت بلتستان میں 10433 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پنجاب میں اب تک 13 ہزار 81 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 7 ہزار 682، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 943، اسلام آباد میں 967، آزاد کشمیر میں 748، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 186 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts