نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم 239 رنز پر ڈھیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم 239 رنز پر ڈھیر
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم 239 رنز پر ڈھیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماؤنٹ مانگا نوئی:  قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن کیوی باؤلرز کے سامنے فلاپ ثابت ہوئی، ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کے 431 رنز کے جواب میں صرف 239 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپنر شان مسعود 28، عابد علی 39، محمد عباس 51 جبکہ اظہر علی 51 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ 52 رنز پر حارث سہیل جبکہ 80 پر فواد عالم آؤٹ ہو گئے جس کے بعد محمد رضوان اور فہیم اشرف کی پارٹنرشپ کچھ دیر تک برقرار رہی۔

میچ بچانے کیلئے دونوں کرکٹرز نے سست بیٹنگ کی تاہم 187 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان آؤٹ ہوئے جبکہ 196 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے کچھ وقت تک نیوزی لینڈ کے باؤلرز کا سامنا کیا۔

شاہین آفریدی 235 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے تو طویل وقت سے کریز پر کھڑے رہنے والے فہیم اشرف بھی زیادہ دیر تک کیوی باؤلرز کا سامنا نہ کر سکے اور قومی کرکٹ ٹیم 239 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

محمد رضوان نے 71 جبکہ فہیم اشرف نے 91 رنز اسکور کیے تاہم دیگر کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی نیوزی لینڈ کے خلاف جم کر نہ کھیل سکا۔ عابد علی کے 25 اور شان مسعود کے 10 رنز کے علاوہ دیگر بیٹسمین ڈبل فگر میں داخل ہی نہ ہوسکے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کائل جمیسن 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر سب سے نمایاں باؤلر ثابت ہوئے۔ ٹم ساؤتھی، ٹرنٹ بولٹ اور نیل ویگنر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

  یہ بھی پڑھیں:  115 رنز پر پاکستان کی 6 وکٹیں گر گئیں، فالو آن کا خطرہ

Related Posts