نیوزی لینڈ کے خلاف 115 رنز پر پاکستان کی 6 وکٹیں گر گئیں، فالو آن کا خطرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kiwis set a 373 runs target for Pakistan In the first Test,

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماؤنٹ مانگا نوئی: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے 115 رنز اسکور کر لیے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی 6 وکٹیں گرنے کے باعث فالو آن کی تلوار سر پر لٹکنے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے 431 رنز کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم 316 رنز کا طویل فرق تاحال پورا نہیں کرپائی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن پہلی اننگز میں تیسرے روز کے کھیل کے دوران ہی لڑکھڑا گئی ہے۔

صرف 52 رنز پر آدھی پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ گئی جبکہ میچ کے تیسرے روز کے ابتدائی دو سیشنز بارش کے باعث متاثر رہے۔ چائے کے وقفے سے چند منٹ پہلے بارش کی جگہ اولوں نے لے لی تھی۔

ایک بار پھر میچ روک کر چائے کا وقفہ کردیا گیا۔ اب تک پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز اسکور کیے ہیں۔ کپتان محمد رضوان 31 جبکہ فہیم اشرف 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

قبل ازیں شان مسعود 10، عابد علی 25، محمد عباس اور اظہر علی 5، 5 جبکہ حارث سہیل صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ فواد عالم نے 42 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔ قومی کرکٹ ٹیم  اگر 432 رنز کا ٹارگٹ پورا نہ کرپائی تو فالو آن کا خطرہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیوزی لینڈ میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے دوران پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر میزبان ٹیم کے خلاف 30 رنز اسکور کیے تھے۔

ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 431 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے شان مسعود اور عابد علی اوپننگ بیٹسمین کے طور پر سامنے آئے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ کا دوسرا روز،پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے

Related Posts