بھارتی فوج کی ایل اوسی پرپھراشتعال انگیزی ،معمرخاتون اوربچہ شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pak Army soldier, two civilians martyred in Indian firing along LoC

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نکیل اور رکھ چکری سیکٹرز پر فائرنگ کی جس سے 2 شہری شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 60 سال کی سلامت بی بی اور 13 سالہ ذیشان ایوب شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا اور بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ میں اب تک متعدد شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔ 

اس سے قبل14 ستمبر کو بھارتی فوج نے نکیال اور جندروٹ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 12 ستمبر کو بھی بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہوگئے تھے۔

گزشتہ ماہ 27 اگست کو بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے نکرون سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بچی سمیت دو شہری شہید ہوگئے تھے، فائرنگ سے تین شہری زخمی اور تین گھر بھی تباہ ہوئے تھے۔

Related Posts