پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول خریدنے والوں کو بھی رعایت ملے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسلام آباد: وزیراعظم کی خصوصی پیٹرول ریلیف اسکیم کا ملک بھر میں اجرا کردیا گیا ہے، جس کے تحت عوام کو پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر تک رعایت فراہم کی جارہی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق 5 لیٹر سے کم پیٹرول خریدنے والے افراد بھی اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ ایک ٹوکن کے ذریعے ایک ہفتے میں 500 روپے تک کی رعایت حاصل کی جاسکے گی۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ مستحق افراد کو ہفتے میں ایک ٹوکن جاری کیا جائے گا، جبکہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 4 ٹوکن حاصل کیے جاسکیں گے۔

اس کے علاوہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو ہر 10 روز میں 10 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت دی جائے گی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق 800 سی سی تک کی گاڑی رکھنے والے افراد کے لیے ایک ماہ میں 10 لیٹر پیٹرول کے 3 ٹوکن جاری کیے جانے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

Related Posts