کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس میں مندی، سرمایہ کاروں کے 31 ارب ڈوب گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس میں مندی، سرمایہ کاروں کے 31 ارب ڈوب گئے
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس میں مندی، سرمایہ کاروں کے 31 ارب ڈوب گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 151.66 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

حصص کے بازار میں آج مندی کے باعث 100 انڈیکس 151 پوائنٹس کمی کے باعث 48 ہزار 480 پر بند ہوا ہے، جبکہ مارکیٹ کا مالیاتی حجم آج 31 ارب روپے کی کمی کے بعد 8 ہزار 417 ارب روپے ہوگیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ارب ارب شیئرز کے یومیہ کاروبار کی جھڑی 7ویں روز ٹوٹ گئی۔ مارکیٹ میں آج 93 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 8 جون سے مسلسل چھ کاروباری سیشن میں ایک ارب سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے۔ آج ہونے والے سودوں کی مالیت 22 ارب روپے سے زائد رہی۔

کے ایس ای30انڈیکس 77.25پوائنٹس کی کمی سے19547.77پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 110.79پوائنٹس کی کمی سے32943.05پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔

بدھ کے روز حصص کی مارکیٹ میں مجموعی طور پر 416 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 171 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 221 میں کمی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 84 کھرب 44 ارب 77 کروڑ 1 لاکھ روپے سے گھٹ کر 84 کھرب 13 ارب 39 کروڑ 24 لاکھ روپے ہوگئی۔

حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 93کروڑ66لاکھ 65ہزار شیئرز رہا جو منگل کی نسبت 28کروڑ79لاکھ 4ہزار شیئرز کم رہا ۔قیمتوں میں نمایاں کمی اور اضافے کے لحاظ سہرفہرست کمپنیوں میںپاک ٹوبیکو کے حصص 60روپے کے اضافے سے1370روپے اور وائتھ پاک 46.54روپے کے اضافے سے2243.38روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز250روپے کی کمی سے16550روپے اور رفحان میظ کے شیئرز 234.55روپے کی کمی سے9455.45روپے ہوگئی۔

Related Posts