عالمی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 79ہزار سے تجاوز کرگئی، عالمی ادارہ صحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Number of people infected with COVID-19 globally exceeds 179,000: WHO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماسکو: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 11ہزار 5 سومزید کیس سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 79ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔

ناول کورونا وائرس کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی یومیہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ایک لاکھ 79ہزار 112کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11ہزار526نئے کیس بھی شامل ہیں جبکہ عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 7ہزار426 ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں مزید اشارہ دیاگیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا ، مشرقی بحیرہ روم اور مغربی بحر الکاہل میں نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 816 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 7 ہزار 987 ہو گئی

ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ جیسے ہی کورونا وبائی مرض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی نگرانی اور ردعمل پر متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کو تیز کردیا ہے۔

کورونا وائرس سب سے پہلے دسمبر 2019 میں چین کے صوبہ ووہان میں سامنے آیا تھا اور اس کے بعد سے دنیا بھر میں پھیل گیا ہے جبکہ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کورونا وائرس کو وبائی بیماری قرار دیا ہے۔

Related Posts