پاکستانی طلباء یقین رکھیں، چین میں محفوظ رہیں گے۔حکومت کا ایک بار پھر اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی طلباء یقین رکھیں، چین میں محفوظ رہیں گے۔حکومت کا ایک بار پھر اعلان
پاکستانی طلباء یقین رکھیں، چین میں محفوظ رہیں گے۔حکومت کا ایک بار پھر اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حکومتِ پاکستان نے چین میں موجود سفارت خانے اور معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ذریعے  اعلان کیا ہے کہ پاکستانی طلباء کو یقین رکھنا ہوگا کہ وہ چین میں محفوظ ہیں۔

  سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  چین میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے کہا کہ ہم  چینی شہر وہان اور ہوبائی صوبے میں موجود پاکستانی طلباء کے معاملات کو سمجھ رہے ہیں۔

پاکستانی طلباء کو تسلی دیتے ہوئے سفارت خانے نے کہا کہ چین میں آپ کا خیال بالکل پاکستان کی طرح رکھا جائے گا۔ چین میں معاملات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔یقین رکھیں، آپ پوری طرح محفوظ ہیں۔ 

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے  چین میں موجود پاکستانی طلباء اور ان کے لواحقین کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ معاملے پر ہماری گہری نظر ہے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم چین میں موجود پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کے حوالے سے معاملات پر اعلیٰ سطح پر بحث و تمحیص کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم تمام حقائق اور کورونا وائرس کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے اس ضمن میں فیصلہ کریں گے۔ تمام پاکستانی طلباء کو یقین رکھنا ہوگا کہ پاکستان انہیں اپنا سمجھتا ہے اور ہمیں ان کی فکر ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 97 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 910 تک جا پہنچی۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 813 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 40ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جاں بحق

Related Posts