جنوبی وزیرستان میں دھرنے کا خاتمہ، وانا میں اسلحے کی نمائش پر پابندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہاٹ پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
کوہاٹ پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دھرنا اختتام پذیر ہوگیا جس کے بعد وانا میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفسیلات کے مطابق حکومت نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور گردونواح میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔ دھرنے کے خاتمے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ امن وامان کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ارشد شریف قتل، جے آئی ٹی کی دبئی کیلئے روانگی

مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد وانا میں 10 دیگر مطالبات کی منظوری سمیت اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی۔ رستم اڈہ وانا کے بازار میں اسلحہ لے کر چلنے اور نمائش کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔

قبل ازیں حکومت نے فاٹا انضمام کے بعد سے اب تک وانا کے علاقے میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد نہیں کی تھی۔ وانا میں پولیس گاڑیوں اور علمائے کرام کی جانب سے مختلف مقامات پر لاؤڈ اسپیکر پر اسلحے پر عائد پابندی سے آگہی دی جارہی ہے۔

شہریوں کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ اسلحے کی پابندی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ کالے شیشے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا کیونکہ ایسی گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او شبیر حسین شاہ نے وانا رستم اڈہ اور گردونواح میں جگہ جگہ پولیس چوکیاں قائم کرنے پر زور دیا ہے۔ شبیر شاہ کا کہنا ہے کہ پرانی چوکیوں کو بحال کیا جارہا ہے، نئی چوکیاں بنائی جا رہی ہیں۔

 

Related Posts