کورونا کے مزید 20 کیسز رپورٹ، 17 مریضوں کی حالت تشویشناک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدورن 3 ہزار 898 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 20 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0 اعشاریہ 52 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ وائرس سے متاثرہ 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے چین کی جانب سے جاری کیے جانے والے کورونا سے متعلق اعدادو شمار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے اعدادوشمار کورونا کی حقیقی صورتحال پیش نہیں کر رہے۔

جینیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسیز کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کورونا وائرس سے متعلق صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے پاس اب بھی مکمل اعداد و شمار نہیں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے خیال میں انتہائی نگہداشت میں داخل مریضوں اور ہلاکتوں سے متعلق چین کے اعداد و شمار بیماری کے حقیقی اثرات کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کر رہے۔