جس شخص نے سیاہ چن اور ہر جگہ فتح کے جھنڈے گاڑے اس کو غدار قرار دے دیا گیا، شیخ رشیدا حمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh-rasheed
sheikh-rasheed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کے حوالے سے کہا ہے کہ جس شخص نے سیاہ چن اور ہر جگہ فتح کے جھنڈے گاڑے اس کو غدار قرار دے دیا گیا ۔

کشمیری رہنماء چوہدری غلام عباس برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کشمیری قائدین سے کہا ہے کہ چوہدری غلام عباس کا مزار ہی بڑا بنا دو ،اگر پیسے نہیں ہیں مجھ سے لے لو۔

شیخ رشید نے کہاکہ کشمیر کیلئے کیا کیا ،یہ میرے مرنے کے بعد لوگوں کو پتا چلے گا؟۔ انہوںنے کہاکہ میں وزیراعظم آزادکشمیر سے کہتا ہوں کہ گلی محلوں میں ریلیاں نکالی جائیں، کشمیری جاگا ہوا ہے۔

شیخ رشیدنے کہاکہ میری خواہش تھی کہ یو پی اور سی پی کا مسلمان جاگے، آج ہندوستان کا مسلمان جاگ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موددی نے بہت بڑی غلطی کی ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا، بابری مسجد اور بھارت میں مسلمانوں کو شہریت نہ دینا بڑی غلطی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس شخص نے سیاہ چن اور ہر جگہ فتح کے جھنڈے گاڑھے اس کو غدار قرار دے دیا گیا، میری زندگی کا سب سے تلخ بیان ہے جور آئی ایس پی آر نے جاری کیا ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان میں بہت بڑا بگاڑ دیکھ رہا ہوں، ہمیں تلخیاں ختم کرنا ہوں گی۔

مزید پڑھیں: عدالت نے آئین شکنی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی

انہوں نے کہاکہ اگر آپ نے واقعی کشمیریوں کے ہاں سے ہاں ملانی ہے تو آپ کو خون کے نذرانے پیش کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کشمیریوں کو بے وقوف سمجھنے والے سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں ہے، تمام کشمیری سیاست دان اپنی پارٹیاں پاکستان میں پھیلائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کا بیس کیمپ ہے۔

Related Posts