گلوکاری کیلئے میری جدوجہد چھوٹی سی عمر میں شروع ہوگئی تھی۔نیہا ککڑ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوکاری کیلئے میری جدوجہد چھوٹی سی عمر میں شروع ہوگئی تھی۔نیہا ککڑ
گلوکاری کیلئے میری جدوجہد چھوٹی سی عمر میں شروع ہوگئی تھی۔نیہا ککڑ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے کہا ہے کہ گلوکارہ بننے کے خواب کو تعبیر دینے کیلئے میری جدوجہد چھوٹی سی عمر میں ہی شروع ہوگئی تھی جسے بچپن کہا جاسکتا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ میری جدوجہد کا دور بہت چھوٹی سی عمر میں شروع ہوگیا تھا۔

تصویر میں گلوکارہ نیہا ککڑ کو ایک اسٹیج پر بہت چھوٹی سی عمر میں پرفارم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ان کے بھائی ٹونی ککڑ کو اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر کے پس منظر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹا گرام پر کی گئی پوسٹ میں گلوکارہ نیہا ککڑ نے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنی چھوٹی سی عمر سے گیت گا رہی ہوں اور صرف میں ہی نہیں بلکہ میرے بھائی ٹونی ککڑ کو بھی میرے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

گلوکارہ نیہا ککڑ نے کہا کہ میری والدہ کے ساتھ میرے والد بھی آپ کو نظر آرہے ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچپن کے دنوں میں کی گئی جدوجہد اصل جدوجہد ہوتی ہے اور تمہارے معاملے میں یہ اصلی ہے۔تم نے ککڑ خاندان کو سرمایۂ افتخار بنا دیا۔

اس کے علاوہ بھی گلوکارہ نیہا ککڑ نے دیگر تصاویر شیئر کیں اور اس شخص کا شکریہ ادا کیا جس نے تصاویر نیہا کو دی تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی گلوکارہ کی پوسٹ پر متعدد کمنٹس میں تعریف و توصیف کے پل باندھ دئیے۔ 

یہ بھی پڑھیں: فیس بک پر لیک ہونے کے بعد موبائل نمبر بند کرنا پڑا۔ساحر لودھی

Related Posts