فیس بک پر لیک ہونے کے بعد موبائل نمبر بند کرنا پڑا۔ساحر کا وائرل ویڈیو پر ردِ عمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک پر لیک ہونے کے بعد موبائل نمبر بند کرنا پڑا۔ساحر کا وائرل ویڈیو پر ردِ عمل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہور ومعروف ٹی وی میزبان اور اداکار ساحر لودھی نے وائرل ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک پر لیک کیے جانے کے بعد مجھے اپنا موبائل فون نمبر بند کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ساحر لودھی نے اردو زبان کے معروف شاعر جون ایلیاء اور ان کی شاعری پر بیان کے بعد عوامی تنقید کا سامنا کیا جس پر ساحر کا کہنا ہے کہ میں دنیا کے دیگر ممالک میں بھی رہائش اختیار کرسکتا تھا لیکن میرا تعلق پاکستان سے ہے۔

یہ سارا قصہ 2017ء میں شروع ہوا جب ساحر لودھی کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ساحر نے ایک طالبِ علم کو گفتگو سے روک کر غصے کا اظہار شروع کردیا تھا۔ ویڈیو میں جون ایلیا کی ایک نظم پڑھی گئی تھی۔

ٹی وی پروگرام کے میزبان ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ نظم کا پہلا بند غلط پڑھا گیا ہے جس سے ججز نے اتفاق کیا جس کے بعد ساحر نے کہا کہ جون ایلیا کی شاعری سمجھ سے بالاتر ہے۔ تاہم، جون ایلیا کی نظم پڑھنے والے طالبِ علم نے دفاعی بیان دیتے ہوئے کہا کہ نظم درست پڑھی گئی تھی۔

تاہم جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو انٹرنیٹ پر ساحر لودھی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تنقید کے ردِ عمل میں بنائی گئی ایک ویڈیو میں ساحر لودھی نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر لوگ بات چیت کر رہے ہیں لیکن میں سمجھ نہیں سکا۔

اداکار ساحر لودھی نے کہا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے، پھر بھی اگر میرے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔ میرے گزشتہ 2 روز بڑے تکلیف دہ گزرے ہیں۔ ساحر لودھی نے واٹس ایپ اور فیس بک چیٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرا نمبر فیس بک پر پبلک کیا گیا اور اسے بند کرنا پڑا۔

ساحر لودھی نے کہا کہ میں بہت سے دیگر ممالک میں آسانی کے ساتھ رہائش اختیار کرسکتا تھا لیکن میرا تعلق پاکستان سے ہے۔ میں ایسے سوشل میڈیا صارفین کو بتانا چاہتا ہوں جنہوں نےھ نمبر پبلک کیا، کہ کوشش کریں کسی اور کے ساتھ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔ میرے دل میں کسی کیلئے منفی جذبات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چپکے چپکے کے اہم کرداروں کی خوبصورت سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل

Related Posts