سینئر اداکارہ نفیسہ نے بھارتی گلوکار لکی علی کی وفات کی خبروں کی تردید کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینئر اداکارہ نفیسہ نے بھارتی گلوکار لکی علی کی وفات کی خبروں کی تردید کردی
سینئر اداکارہ نفیسہ نے بھارتی گلوکار لکی علی کی وفات کی خبروں کی تردید کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 سینئر اداکارہ نفیسہ علی نے بھارتی گلوکار لکی علی کی وفات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے پاپ اسٹار لکی کی صحت اچھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نفیسہ علی نے کہا کہ لکی علی اپنے بنگلور میں واقع فارم ہاؤس میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں جن سے میری منگل کے روز سہ پہر کے وقت بات چیت ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ نفیسہ علی نے کہا کہ لکی علی سے گفتگو کے دوران انہوں نے خود کہا کہ میں ٹھیک ہوں جبکہ منگل کے روز لکی علی کی وفات کی خبریں گرم تھیں۔

جیسے ہی لکی علی کی وفات کی افواہ سوشل میڈیا پر پھیلی، ٹوئٹر پر بھارتی گلوکار کیلئے اظہارِ تعزیت کے پیغامات کا ڈھیر لگ گیا۔ نفیسہ علی نے رات گئے اپنے پیغام میں لکی علی کی وفات کی تردید کی۔ 

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ لکی علی کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔ ان کی صحت اچھی ہے۔ ایک مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ علی نے کہا کہ لکی علی بنگلور میں ہیں جنہیں کورونا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج لکی علی سے دو تین بار بات چیت کی۔ وہ ٹھیک ہیں اور انہیں کورونا کا مرض لاحق نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنی موسیقی اور کنسرٹس کے انعقاد میں مصروف رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکاری کیلئے جدوجہد چھوٹی سی عمر میں شروع ہوگئی تھی۔نیہا ککڑ

Related Posts