پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی: 2 گھنٹے کے لیے کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی: 2 گھنٹے کے لیے کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی: 2 گھنٹے کے لیے کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ کو 2 گھنٹے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے باعث مارکیٹ 28800 پوائنٹس کی سطح پر آگئی جس کے بعد کاروبارعارضی طور پر  بند کردیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1 ہزار 826.70 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے مارکیٹ 28 ہزار 800 کی سطح پر آگئی۔ مارکیٹ میں 28 ہزار 840.71 پوائنٹس پر 2 گھنٹے بعد ٹریڈنگ شروع ہوگی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1826.70 پوائنٹس، آل شیئر انڈیکس میں 967.16 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 927.46 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 3335.21 پوائنٹس، کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس میں 767.83 پوائنٹس جبکہ این آئی ٹی پاکستان گیٹ وے انڈیکس میں 712.95 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مسلسل مندی کے بادل چھائے رہے۔ کاروبار کے آغاز سے ہی 1752 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس پر کاروبار کو 45 منٹ کیلئے بند کردیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے  9 روز سے مسلسل مندی کے باعث کاروبار کو کم و بیش 6 بار بند کرنا پڑا ، کورونا وائرس اور لاک ڈاون کی صورتحال کاروبار پر اثر انداز ہوئی۔ 

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی: 1752 پوائنٹس کی کمی

 

Related Posts