اسٹاک مارکیٹ میں مندی: 1752 پوائنٹس کی کمی پر کاروبار 45 منٹ کے لیے بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں مندی: 1752 پوائنٹس کی کمی پر کاروبار 45 منٹ کے لیے بند
اسٹاک مارکیٹ میں مندی: 1752 پوائنٹس کی کمی پر کاروبار 45 منٹ کے لیے بند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مسلسل مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ کاروبار کے آغاز سے ہی 1752 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس پر کاروبار کو 45 منٹ کیلئے بند کردیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ 9 روز سے مسلسل مندی کے باعث کاروبار کو کم و بیش 6 بار بند کرنا پڑا جس سے مارکیٹ کی صورتحال کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 30 ہزار 416 پوائنٹس پر کاروبار کا آغاز ہوا جس کے بعد ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی کاروباری صورتحال کا اثر نظر آنے لگا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1752.01 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 28 ہزار 664.04 پوائنٹس کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ آل شیئر انڈیکس میں 989.98 ، کے ایس ای 30 انڈیکس میں 916.70، کے ایم آئی 30 انڈیکس 3211.23 پوائنٹس جبکہ آل شیئر انڈیکس میں 828.21 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر گزشتہ روز   مندی کا رجحان غالب رہا، اسٹاک مارکیٹ 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 30 ہزار 500 کی سطح پر آ گئی۔

 مارکیٹ میں  کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ابتدا سے ہی مندی غالب رہی جس کے سبب اسٹاک مارکیٹ 2 ہزار 112 پوائنٹس  گر گئی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں  2ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

Related Posts