نوماسک نوسروس، کاروباری اداروں کیلئے ایس او پیز جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC issues SOPs for businesses to curb spread of Coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ دکانداروں کو “نو ماسک نوسروس” کی پالیسی پر عمل کرنا چاہئے ، اگر کوئی ماسک نہیں پہنے گا تو اسے کچھ بھی فروخت نہیں کیا جانا چاہئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر داخلہ ، وزارت فوڈ سیکورٹی کے حکام موجود تھے جبکہ وزیراعظم معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈاکٹر معید یوسف بھی موجود تھے،اجلاس میں پیر کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے لئے تجاویز اور سفارشات مرتب کی گئیں۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ تاجروں کی تنظیموں کو چاہئے کہ وہ کاروبار کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائں اور “نو ماسک نو سروس” کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں ، اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے گاہکوں کو سامان فروخت نہیں کیا جانا چاہئے جو ماسک نہیں پہنتے ۔

اجلاس میں اسپتالوں میں بستروں اور دیگر سہولیات کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پیر سے ملک بھر میں ریسورس مینجمنٹ سسٹم کو نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں اب دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، علیم خان

اجلاس میں  بتایا گیا کہ وزارت صحت میڈیکل طلباء ، ینگ ڈاکٹرز اور ہاؤس جاب ڈاکٹروں کو متحرک کررہی ہے۔ اجلاس میں صوبوں میں کمیونٹی کو متحرک کرنے اور 15 جون تک کال سینٹرز کے قیام پر زور دیا گیا۔

Related Posts