کورونا میں اضافہ ، این سی او سی کاملک بھرمیں مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این سی او سی کا ریسٹورنٹس، سیاحت اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
این سی او سی کا ریسٹورنٹس، سیاحت اور تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کیلئے این سی او سی نے مزید پابندیاں اور اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کی زیرِ صدارت آج ہونے والے این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبوں کو کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبوں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شہری انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی اجلاس کے دوران ہم نے کورونا کیسز کی مثبت شرح کو بڑھانے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سختی کریں اور جو بھی خلاف ورزیاں نظر آئیں، ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 660 سے زائد دکانوں اور 30 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں 30 ریسٹورینٹس کو سیل کیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، 660 دکانیں سیل کردی گئیں

Related Posts