حکومت کے خاتمے تک ن لیگ جے یو آئی کے ساتھ کھڑی ہے، نوازشریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nawaz fazal
حکومت کے خاتمے تک ن لیگ جے یو آئی کے ساتھ کھڑی ہے، نوازشریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کےمارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا، نوازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت کے خاتمے تک ن لیگ جے یو آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جیل سے مولانا فضل الرحمن کے نام لکھے گئے خط میں انھیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت اور کارکن آپ کے ساتھ ہیں۔

میاں نواز شریف نے خط میں لکھا کہ موجودہ حکومت  جعلی اور سلیکٹڈ ہے،  جسے پاکستان سے پیار ہے وہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ضرور جائے گا۔

نواز شریف نے خط میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہر قسم کا تعاون کریں گے، ن لیگ کی پوری قیادت آپ کے مارچ کی حمایت کرتی ہے، سلیکٹڈ حکومت کےخاتمے کے لیے ن لیگ پوری طرح آپ کے ساتھ ہوگی۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ناجائز اور مسلط کردہ حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان پیغام رسانی کا کردار ادا کیا، کیپٹن (ر) صفدر نے ہی مولانا فضل الرحمان کا خط نواز شریف کو پہنچایا۔ انہوں نے نواز شریف کا جوابی خط بھی مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ان کے خاندان کےمتعدد افراد نے ملاقات کی، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کمر درد کے باعث نہ آسکے۔

ملاقات کے بعد نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدرنے بتایا کہ ’نوازشریف نے کہا ہے کہ جسے پاکستان سے پیار ہے،وہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ضرور جائے گا‘۔

Related Posts