لکس اسٹائل ایوارڈز میں شوبز ستارے ونیلا آئسکریم جیسے لباس پہنتے ہیں، سادے بے ذائقہ، نبیلا مقصود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نبیلہ مقصود کا شمارملک کے معروف میک اپ آرٹسٹ اور ہیئراسٹائلسٹ میں ہوتا ہے۔

گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں نبیلہ مقصود نے لکس اسٹائل ایوراڈز میں شوبز ستاروں کے لباس اور میک اپ کے حوالے سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں اب وہ اسٹائل نہیں رہا جو پہلے ہوتا ہے، شوبزستارے اپنی مرضی کے اسٹائل کو منتخب  کرکے شومیں شرکت کرنے کیلئے آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوبز ستارے کسی اسٹائلسٹ سے مشورہ نہیں کرتے اسی لئے اُن کے لباس اور اسٹائل پر بعد میں تنقید کی جاتی ہے۔ نبیلہ مقصود کے مطابق لکس اسٹائل ایواڑد میں شوبز ستارے ونیلا آئسکریم جیسے لباس پہنتے ہیں جس کا کوئی ذائقہ نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصل قریشی نے کم عمر اداکاراؤں کے ہیرو کا کردار ادا کرنیکی وجہ بتادی

واضح رہے کہ نبیلہ مقصود کا شمار پاکستان کے مشہور اسٹائلسٹ میں ہوتا ہے، انہوں نے ماضی میں کئی ایوارڈز کی تقریب کیلئے شوبز ستاروں کو تیار بھی کیا ہے۔

Related Posts