Friday, March 29, 2024

فیصل قریشی نے کم عمر اداکاراؤں کے ہیرو کا کردار ادا کرنیکی وجہ بتادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار فیصل قریشی نے ڈراموں میں کم عمر اداکاراؤں کے ہیرو کا کردار ادا کرنے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں فیصل قریشی ایک انٹرویو میں نظر آئے جس میں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے، ڈراموں میں کم عمراداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر  اداکار نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں ڈراموں میں جن اداکاراؤں کے ساتھ کام کرتا ہوں وہ مجھ سے عمر میں کافی چھوٹی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیکن میں کیا کروں کیونکہ ہماری عوام ایسے ڈرامے ہی دیکھنا چاہتی ہے جس میں شادی یا محبت دکھائی جاتی ہے، اگر ہم اس موضوع سے ہٹ کر کوئی ڈرامہ بناتے ہیں تو وہ اتنا مقبول نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:

سدھارتھ ملہوترا کی سالگرہ، اداکار کی آنے والی 5 فلمیں کونسی ہیں؟

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے قبل میں نے ڈرامہ سیریل ناراض میں کام کیا تھا جس میں باپ اور بیٹے کے درمیان ناراضگی دکھائی گئی تھی لیکن افسوس اُس ڈرامے کو اتنی پذیرائی نہیں ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری عوام کی سوچ شادی کے گرد ہی گھومتی ہے اسی لئے ہم جب کسی اور موضوع پر ڈرامہ بنانے کا سوچتے ہیں تو وہ ڈرامہ کامیاب نہیں ہوتا اور مجبوراََ ہمیں ایسے موضوع پر ڈرامے بنانے پڑتے ہیں جنہیں عوام دیکھنا چاہتی ہے۔