پہلا ون ڈے، پاکستان ویمن ٹیم کو آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برسبین: آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس طریقہ کے تحت پاکستان ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کو بارش کے باعث 40 اوورز تک محدود کیا گیا۔ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے نداڈار 59 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

میزبان ٹیم آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز کا ہدف 29 ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا۔ فوبی لیچ فیلڈ نے 78 رنز اور کپتان میگ لیننگ نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے اے سی سی سے جلد اجلاس طلب کرنیکا مطالبہ کردیا

تین میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے 18 جنوری کو برسبین میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ون ڈے 21 جنوری کو سڈنی میں ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 جنوری سے شروع ہوگی۔

Related Posts