اسلام آباد میں نان، روٹی کی قیمتوں میں اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں نان، روٹی کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد میں نان، روٹی کی قیمتوں میں اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: دارلحکومت میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا گیا، تندور والے 25 سے 30 روپے تک وصول کر رہے ہیں۔

نان کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے اور روٹی کی قیمت 20 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب نان بائیوں نے وارننگ جاری کی ہے کہ گندم کے آٹے کی مارکیٹ قیمت میں حالیہ اضافے کی وجہ سے اگلے دو سے تین دنوں کے دوران قیمت میں 5 روپے کا مزید اضافہ ہو جائے گا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگلے ہفتے سے نان کی قیمت 35 روپے ہوگی۔

اپریل میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے گزشتہ نو مہینوں میں نان کی قیمت میں 75 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن اسلام آباد کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر انتظامیہ نے معاملے میں مداخلت کی تو وہ اپنا کاروبار بند کر دیں گے۔

گیس کے بل بڑھ گئے ہیں، ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے، ”ہم مہنگا آٹا خریدنے کے بعد سستے داموں روٹی اور نان نہیں بیچ سکتے۔

اس وقت، ایک نان کا وزن 120 گرام سے 125 گرام ہے اور اسے ”فائن” یا آٹے سے تیار کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:300,000 ٹن روسی گندم کراچی پہنچ گئی

انصاف نان بائی ایسوسی ایشن اسلام آباد (INAI) کی تقریباً تمام تندوروں پر آویزاں قیمتوں کی فہرست کے مطابق نان 30 روپے، روٹی 25 روپے؛ قلچہ، 35 روپے؛ روغنی نان، 60 روپے؛ اسپیشل روغنی نان 70 روپے، پراٹھا 60 روپے، سپیشل پراٹھا 70 روپے اور افغانی نان 50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

Related Posts