والدہ کو تاحال بہن کی موت کا نہیں بتایا، بشریٰ انصاری کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

والدہ کو تاحال بہن کی موت کا تاحال نہیں بتایا، بشریٰ انصاری کا انکشاف
والدہ کو تاحال بہن کی موت کا تاحال نہیں بتایا، بشریٰ انصاری کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ادکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ بہن اداکارہ سنبل شاہد کی وفات کو 6 ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال انہوں نے والد کو یہ خبر نہیں ہونے دی کہ سنبل اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بشریٰ انصاری نے حال ہی میں شرکت کی جہاں انہوں نے کورونا کی وبا کے اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات پر بات کی اور بتایا کہ اب ان سمیت کئی لوگوں کی زندگی پہلے جیسی نہیں رہی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ بہن سنبل شاہد کے مئی 2021 میں انتقال کر جانے سے ایک سال قبل ان کی بہن کا 40 سالہ بیٹا ’پیرا گلائیڈنگ‘ کے دوران حادثہ ہونے پر زندگی کی بازی ہار بیٹھا تھا۔

بشریٰ انصاری کے مطابق بیٹے کی وفات کے بعد ان کی بہن اداس تھیں اور ایک طرح سے ان کے جینے کا مقصد ختم ہوچکا تھا مگر وہ دوسرے بچوں کے لیے جیتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بہن سنبل شاہد کو اور کوئی بیماری نہیں تھی، صرف کورونا سے متاثر ہونے کے 21 دن کے اندر وہ زندگی کی جنگ ہار بیٹھیں۔

وہ کورونا کی وبا کے دوران کینیڈا میں بیٹیوں کے پاس تھیں مگر اس دوران نہ صرف ان کے خاندان بلکہ ان کے رشتے داروں، دوستوں اور جاننے والے افراد کے گھروں میں بھی اموات ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ زائد العمری کے باعث علیل ہیں اور ان کی نظر تقریبا ختم ہو چکی ہے، ان کی دیکھ بھال دو ملازمین کرتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ بڑی بہن سنبل شاہد سے پیار کرتی تھیں اور وہ بھی والدہ کے پاس ہر ہفتے آکر ان کی خدمت کیا کرتی تھیں اور اب والدہ اسرار کرتی ہیں کہ سنبل کیوں نہیں آتیں؟

بشری ٰ انصاری نے بتایا کہ بعض اوقات جب والدہ بہت ضد کرتی ہیں کہ سنبل شاہد سے بات کروائیں تو وہ دوسرے کمرے میں جاکر ان سے سنبل بن کر بات کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ والدہ بیٹی کے موت کا صدمہ برداشت نہیں کر سکیں گی۔

مزید پڑھیں: جنید خان کادل سوز پیغام، ڈرامہ سیریل خدا اور محبت3 کو خداحافظ کہہ دیا

بشریٰ انصاری نے کہاکہ انہوں نے والدہ کو جھوٹ بول رکھا ہے کہ سنبل شاہد امریکا چلی گئی ہیں اور کورونا کی وجہ سے جہاز بند ہیں اور وہ واپس نہیں آ سکتیں۔

Related Posts