“ویڈیو بنوانے کے بجائے یہاں آکر بات کرو”، مصطفیٰ کمال کی بزرگ شہری سے تلخ کلامی

تازہ ترین

تازہ ترین

پمز اسپتال سانحے پر پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور ایک بزرگ شہری کے درمیان تلخ مکالمہ ہوا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک شہری نے پمز نرسری آتشزدگی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

شہری کے مطالبے پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ بھی وہاں کھڑے ہوکر ویڈیو بنوا رہے ہیں، ویڈیو بنانے کے بجائے یہاں آکر مجھ سے بات کریں۔

جواب میں بزرگ شہری نے کہا کہ انہیں ویڈیو بنوانے کا کوئی شوق نہیں، وہ صرف واقعے پر اپنی بات رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پمز اسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد نومولود بچے جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں نے انتظامی غفلت پر سوالات اٹھائے ہیں۔

ایک متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ آتشزدگی سے قبل نرسری وارڈ پر تالے لگے ہوئے تھے اور عملہ موجود نہیں تھا، جبکہ ایک جاں بحق بچے کے والد نے کہا کہ انتظامیہ نے مدد کرنے کے بجائے اسپتال کے دروازے بند کر دیے۔

Related Posts