سندھ کے محکمہ کالج ایجوکیشن نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پیر 9 نومبر 2026 کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس کے انتظامی دائرہ اختیار میں آنے والے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پیر کے روز بند رہیں گے جس کے باعث تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے یومِ اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کے اعلان کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے بھی 19 جنوری 2026 کو جاری کردہ سالانہ تعطیلات کے شیڈول میں 9 نومبر کو یومِ اقبال کی تعطیل کے طور پر شامل کیا تھا۔
پیر کو تعطیل ہونے کے باعث ہفتہ 7 نومبر سے پیر 9 نومبر تک طلبہ اور متعلقہ تدریسی عملے کو مسلسل تین دن چھٹیاں میسر آئیں گی جبکہ تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز منگل 10 نومبر سے ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








