پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں ایک تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ چاندی کی قدر میں بھی 295 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بدھ 4 نومبر 2026 کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 11 ہزار 917 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 10 ہزار 925 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 34 ہزار 831 روپے ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 295 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 663 جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 253 روپے بڑھ کر 4 ہزار 855 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جہاں سونے کی قیمت 139 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 35 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 2.95 ڈالر اضافے سے 51.85 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








