بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونا مہنگا مگر چاندی سستی! پلاٹینم کی قدر میں اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عالمی صرافہ بازار میں بدھ 4 نومبر 2026 کو کاروبار کے ابتدائی اوقات میں سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی جبکہ دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان سامنے آیا۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد بڑھ کر 3 ہزار 934 ڈالر 75 سینٹ فی اونس ہوگئی۔ اسی طرح دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کے نرخ بھی 0.1 فیصد اضافے کے بعد 3 ہزار 943 ڈالر 20 سینٹ فی اونس تک پہنچ گئے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور اس کے نرخ 0.2 فیصد گھٹ کر 49 ڈالر 67 سینٹ فی اونس ہوگئے۔

پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں پلاٹینم 0.3 فیصد مہنگا ہونے کے بعد ایک ہزار 422 ڈالر 15 سینٹ فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ پیلیڈیم کی قیمت میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 938 ڈالر 49 سینٹ فی اونس میں فروخت ہوتا رہا۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اس تبدیلی کے باعث سونے، چاندی اور دیگر دھاتوں کے کاروبار سے وابستہ سرمایہ کاروں کی توجہ مارکیٹ کے آئندہ رجحانات پر مرکوز ہے۔

Related Posts