کراچی میں گیس کی فراہمی کے اوقات مقرر! شہریوں کو کب اور کتنی دیر گیس ملے گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) نے موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت صارفین کو روزانہ تین مختلف اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے 4 نومبر 2026 کو جاری کردہ شیڈول کے مطابق صبح کے اوقات میں گیس کی فراہمی صبح 6 بج کر 30 منٹ سے صبح 9 بجے تک جاری رہے گی جبکہ دوپہر میں 12 بجے سے 2 بج کر 30 منٹ تک گیس دستیاب ہوگی۔

اسی طرح شام اور رات کے اوقات میں صارفین کو شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق موسم سرما میں گیس کی طلب میں اضافے کے پیش نظر سپلائی کو منظم رکھنے اور گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے لیے گیس کی دستیابی یقینی بنانے کی غرض سے یہ اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔

کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ گیس کی دستیابی کے مقررہ اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے گھریلو امور اور کھانا پکانے کے معمولات ترتیب دیں۔

اہم وضاحت: شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقات صبح 6:30 سے 9:00، دوپہر 12:00 سے 2:30 اور شام 6:00 سے 9:00 بجے تک ہیں۔

Related Posts