سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں دوسروں سے بہتر کام کیا ہے۔ مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کورونا سے شدید متاثرہے، سخت اقدامات کرنے جارہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی کورونا سے شدید متاثرہے، سخت اقدامات کرنے جارہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صحت کے شعبوں میں دوسروں کے مقابلے میں بہتر کام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج زیرِ تربیت پولیس افسران (اے ایس پی) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بنیادی طور پر ایک پر امن صوبہ ہے، لیکن 80ء کی دہائی کے آخر میں صوبے بھر میں ڈاکوؤں نے ہائی ویز کو غیر محفوظ کردیا تھا۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے شہروں میں امن و امان کی صورتحال اتنی خراب ہوئی کہ نو گو ایریاز بن گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آتے یہ امن کو بحال کیا۔ ملک بھر میں بجلی کا شدید بحران تھا جس پر پی پی پی نے کام کیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پورے ملک میں بجلی کا شدید بحران تھا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے دور میں تھر کول پراجیکٹ شروع کیا، لیکن ان کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ تمام محترمہ کے معاہدے منسوخ کیے گئے۔ پورا ملک لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہونے کے باعث صنعت کا پہیہ جام ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کے دور میں ہم نے سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کول مائننگ شروع کی۔ تھر کول توانائی منصوبہ آج نیشنل گرڈ کو بجلی فراہم کر رہا ہے۔ پی پی پی کی سندھ حکومت نے تھر کا روڈ نیٹ ورک، ائیرپورٹ اور سجاول کے مقام پر دریائے سندھ کا پل تعمیر کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سے تھر تک روڈ انفراسٹرکچر بنانے سے مائننگ اور پاور پلانٹ کے کام آسان ہوئے۔ ہم نے صحت کے شعبے میں بہتر کام کیا۔  گمبٹ ہسپتال میں لیور کو مفت میں ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے۔ جناح ہسپتال کینسر، این آئی سی وی ڈی سرجری اور دیگر علاج مفت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں روڈ نیٹ ورک، ڈرینیج سسٹم کو از سرِ نو تعمیر کیا۔ انڈر پاسز اور فلائی اوورز بنائے، سندھ حکومت نے پی پی پی موڈ پر میگا پراجیکٹس شروع کیے۔ سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے کے ہر شہر کی تعیمر و ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کی وزیرِ اعلیٰ  کو  تجاوزات پر رپورٹ 1 ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت

Related Posts