پہلا ٹیسٹ، کیویز کا 373 رنز کا ہدف،پاکستان نے 3 وکٹ پر 71 رنز بنالئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kiwis set a 373 runs target for Pakistan In the first Test,

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماؤنٹ مانگا نوئی: پہلے ٹیسٹ میں چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا، کیویز کے 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 وکٹ پر 71 رنز بنا لیے، جیت کے لیے پاکستان کو مزید 302 رنز، نیوزی لینڈ کو 7 وکٹیں درکار ہیں۔

نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں پر180 رنز پردوسری اننگز ڈیکلئیرکر دی تھی،373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر شان مسعود اور عابد علی صفر پر آؤٹ ہوگئے، حارث سہیل نے 9 رنز بنائے، اظہر علی 34، فواد عالم 21 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے 431 رنز کے جواب میںقومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن کیوی باؤلرز کے سامنے فلاپ ثابت ہوئی، ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کے 431 رنز کے جواب میں صرف 239 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی کرکٹ ٹیم 239 رنز پر ڈھیر

اوپنر شان مسعود 28، عابد علی 39، محمد عباس 51 جبکہ اظہر علی 51 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ 52 رنز پر حارث سہیل جبکہ 80 پر فواد عالم آؤٹ ہو گئے جس کے بعد محمد رضوان اور فہیم اشرف کی پارٹنرشپ کچھ دیر تک برقرار رہی۔

میچ بچانے کیلئے دونوں کرکٹرز نے سست بیٹنگ کی تاہم 187 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان آؤٹ ہوئے جبکہ 196 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے کچھ وقت تک نیوزی لینڈ کے باؤلرز کا سامنا کیا۔

Related Posts