ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12رنز سے شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12رنز سے شکست دیدی
ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12رنز سے شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابو ظہبی: پی ایس ایل 6کے میچ میں ملتان سلطانز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز 7 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملطان سلطانز کی جانب رحمان اللہ اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم رحمان اللہ پہلے ہی اوور میں عماد وسیم کو وکٹ دے بیٹھے وہ صرف 3 رنز ہی بناسکے۔

صہیب مقصود نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی اور ریلی روسوو بھی 24 گیندوں پر 44 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان رضوان 29 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ خوشدل شاہ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 44 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

جبکہ شرجیل اور بابراعظم نے کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔ شرجیل خان 4 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، جبکہ مارٹن گپٹل 16 گیندوں پر صرف 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ نجیب اللہ زردان بھی 11 رنز اسکور کرسکے۔

کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے چیڈوک والٹن کے ساتھ ملکر 77 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی، والٹن ایک اوور پہلے 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کراچی کنگز کو جیت کے لیے آخری اوور میں 23 رنز درکار تھے تاہم عمران خان آخری اوور میں 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ملتان سلطانز پلے آف کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے، صہیب مقصود

Related Posts