توہینِ مذہب کی آڑ میں آبادی اور عبادت گاہوں پر حملے اسلام نہیں دشمن ایجنڈا ہے،مفتی نعمان نعیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توہینِ مذہب کی آڑ میں آبادی اور عبادت گاہوں پر حملے اسلام نہیں دشمن ایجنڈا ہے،مفتی نعمان نعیم
توہینِ مذہب کی آڑ میں آبادی اور عبادت گاہوں پر حملے اسلام نہیں دشمن ایجنڈا ہے،مفتی نعمان نعیم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف مذہبی اسکالرو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے جڑا نوالہ باغ فیصل آباد کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے مبینہ قرآن مجید کی بے حرمتی اور گرجا گھر پر حملہ مذموم واقعات ہیں، توہین مذہب کی آڑ میں آبادی اور عبادت گاہوں پر حملے اسلام نہیں دشمن ایجنڈا ہے ۔

پرتشدد احتجاج کے مذموم واقعات نہ صرف پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامیاورمسلمانوں کے تشخص کی پامالی کا باعث بنتے ہیں، قرآن مجید کی بے حرمتی اور گرجا گھر پر حملے کرنے والے دونوں قانونا مجرم ہیں سزا دینا قانون کی ذمہ داری ہے ۔

جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں معروف مذہبی اسکالر و مہتمم جامعہ بنوریہ مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ معاشرے میں انصاف کی عدم فراہمی لوٹ کھسوٹ ،مہنگائی بے روزگاری عدم برداشت اور رواداری کے فقدان کی بڑی وجوہات ہیں ، اللہ تعالی کے نبیۖ پر کتنی مشقتیں آئیں کتنی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر آپۖ نے صبر وشکر کی عظیم مثالیں قائم کرکے امت کو بردباری اور برداشت کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے مبینہ واقعہ کے بعد جس طرح سے آبادیوں اور چرچ پر حملے کیے گئے ہیں وہ عدم برداشت کی بدترین مثالیں ہیں جس کی اسلام ہرگز اجازت نہیں دیتاہے۔

انہوں نے کہاکہ معاشرتی اتحاد و اتفاق کیلئے رواداری کا فروغ ضروری ہے، جو اسلامی تعلیمات پر عمل سے ہی ممکن ہو گا، انہوںنے کہاکہ علماکرام باالخصوص وطن عزیز کے اسٹیک ہولڈرز کو عوام الناس معاشرے میں برداشت و رواداری کو قائم کرنے کیلئے سنجیدگی سے کردار ادا کرنا ہوگا۔

اگر ہم نے آج سنجیدگی سے اس مہلک معاشرتی بیماری کے خاتمے پرتوجہ نہ دی تو تاریخ شاہد ہے کہ جس قوم میں صبر و برداشت اور رواداری دم توڑ جاتی ہے اس قوم کا نام و نشان مٹ جاتا ہے۔

Related Posts