ریلی پر لاٹھی چارج اور شیلنگ، ایم کیو ایم پاکستان کا کل یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریلی پر لاٹھی چارج اور شیلنگ، ایم کیو ایم پاکستان کا کل یوم سیاہ منانے کا فیصلہ
ریلی پر لاٹھی چارج اور شیلنگ، ایم کیو ایم پاکستان کا کل یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر ہونے والے پر تشدد واقعے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل اس واقعے کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔

خالد مقبول صدیقی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی نسل پرست حکومت نے اپنی تاریخ دہرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی میں خواتین کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا، یہ ہماری غیرت کا سوال ہے۔ آنسو گیس کے جو شیل چلائے گئے وہ ان کے پیسے ہماری جیب سے آتے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب اس آئی جی کو معطل کروائیں۔وزیراعظم عمران خان کو واضح کرنا ہو گا وہ پاکستان توڑنے والوں کے ساتھ ہیں یا پاکستان بچانے والوں کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے لکھا کہ جمہوریت کے لبادے میں پیپلزپارٹی کا آمرانہ طرزِ حکومت نہایت قابل مذمت ہے، دستور پاکستان شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال کے ذریعے حق اختلاف کو دبانے کی پیپلز پارٹی کی روش شرمناک ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی ریلی پر پولیس کی جانب سے بد ترین شیلنگ، متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش جس پر پولیس سے تکرار ہوئی، کارکنان نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کئے گئے لاٹھی چارج سے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے صداقت حسین بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، درجنوں کارکن اور رہنماء گرفتار

ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی میں شریک متعدد خواتین بھی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باعث متاثر ہوئی ہیں، پولیس نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے صداقت حسین کو حراست میں لے لیا ہے۔

Related Posts