بھارتی اسٹاک ایکسچینج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مونی رائے کی بولڈ تصاویر شیئر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اسٹاک ایکسچینج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مونی رائے کی بولڈ تصاویر شیئر
بھارتی اسٹاک ایکسچینج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مونی رائے کی بولڈ تصاویر شیئر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بالی ووڈ فلموں کی اداکارہ مونی رائے کی بولڈ تصاویر شیئر کی گئیں جبکہ اِس مضحکہ خیز غلطی پر عوام کی بھاری تعداد نے حکام کو کھری کھری سنائیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مونی رائے نامی بھارتی اداکارہ کی تصاویر شیئر ہوئیں جن کے ساتھ پیغام میں کہا گیا کہ 9 جنوری (ہفتے کے دن) کے درجۂ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔

پیغام میں مونی رائے کی تصاویر کو ہوش ربا قرار دیتے ہوئے کچھ متنازعہ ٹیگز استعمال کرکے عوام کو کمنٹس پر اکسایا گیا تھا، تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی اسٹاک ایکسچینج کے حکام نے ایکشن لیتے ہوئے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے تصاویر اور پوسٹ ہٹا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی اسٹاک ایکسچینج کی طرف سے معاملے کو انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ 9 جنوری کو 12 بج کر 25 منٹ پر ایک ان چاہی پوسٹ کردی گئی تھی جو ایک ایجنسی نے کی۔

ٹوئٹر پیغام میں بھارتی اسٹاک ایکسچینج حکام کا کہنا تھا کہ این ایس ای کا اکاؤنٹ جو ایجنسی ہینڈل کرتی ہے، وہاں انسانی خطاء کے باعث یہ مسئلہ پیش آیا۔ این ایس ای کے اکاؤنٹ کو کسی نے ہیک نہیں کیا تھا۔ ہم اپنے فالوورز سے خلوصِ دل سے معذرت چاہتے ہیں۔ 

معذرت قبول نہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے این ایس ای پر کھل کر تنقید کی اور انہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج جیسے ادارے کو چلانے کیلئے غیر ذمہ دار ایجنسی کی خدمات حاصل کرنے پر خوب سنائیں۔

اداکارہ مونی رائے کا شمار بھارتی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی اہم اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ مونی رائے 2006ء سے 2019ء تک بھارتی ٹی وی چینلز کا ایک اہم نام رہی ہیں۔

بھارتی فنکارہ مونی رائے2004ء سے مختلف بھارتی فلموں میں بھی کام کرتی نظر آئیں ۔ سن 2020ء میں ان کی فلم لندن کونفیڈنشل منظرِ عام پر آئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: گوہر خان شادی کے خوبصورت لباس پر پاکستانی ڈیزائنر کی ممنون

Related Posts