نابینا افراد کیلئے روٹری کلب اور عیسیٰ لیبارٹری کے درمیان یاد داشت پر دستخط

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نابینا افراد کیلئے روٹری کلب اور عیسیٰ لیبارٹری کے درمیان یاد داشت پر دستخط
نابینا افراد کیلئے روٹری کلب اور عیسیٰ لیبارٹری کے درمیان یاد داشت پر دستخط

کراچی: روٹری کلب اور عیسیٰ لیبارٹری کے درمیا ن نابینا افراد کی مفت تعلیم و فنی تربیت اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ عیسیٰ لیبارٹری سے آدھی فیس پر کرانے کی یاد داشت پر دستخط ہو گئے۔

تقریب کراچی پریس کلب میں منعقد کی گئی جس میں صدر روٹری کلب آف کراچی ایونیوشیخ امتیاز حسین،صدر آر سیسی بینائی اینیو کلب سلمان الٰہی،عیسیٰ لیبارٹری کے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ،جنید الرحمان،شازیہ متین،افشین عابد، عابد حسین،فیصل مقصوداور دیگر موجو تھے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ بینائی سے محروم افراد کو ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری میڈیکل ٹیسٹ پر50فیصد رعایت دے گا،ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری ہے جس کی کراچی سمیت سندھ بھر میں 40سے زائد شاخیں ہیں جو عام مریضوں اور بیماریوں کی تشخیص کے لئے وقتاََ و قتاََ دیہی علاقوں اور صوبے کی مختلف جیلوں میں فری میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد بھی کرتی رہتی ہے۔

آج ایسے افراد جن کا تعلق روٹری کلب آف کراچی ایونیو کے ذیلی کلب آر سی سی بینائی ایونیو کلب کی درخواست پر ان کے تمام ممبران کو ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری ہر قسم کی میڈیکل ٹیسٹ پر پچاس فیصد رعایت دینے کا اعلان کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بینائی کلب کے بینائی سے محروم اسٹوڈنٹس کو آن لائن پڑھانے والے ٹیچرز کی چھ ماہ کی تنخواہیں اور ٹرینگ کورس کے اخراجات بھی ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری ادا کرے گی۔

روٹری کلب آف کراچی ایونیو کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روٹری کلب کراچی ایونیو نے ڈسٹرکٹ گورنر3271 پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کی قیادت میں انتھک محنت کی ہے۔

شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ روٹری کلب کراچی ایونیو نے کراچی سمیت سندھ کے دیہی علاقوں میں روٹری کلب انٹر نیشنل ڈسٹرکٹ3271کے تعاون سے 18کروڑ سے زائد کا راشن بھی تقسیم کیا۔

آر سی سی بینائی ایونیو کلب کے پریذیڈینٹ سلمان الٰہی نے کہاکہ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اور پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ صاحب کے نہایت شکر گزار ہیں جنہوں نے بینائی سے محروم افراد کے لئے تمام میڈیکل ٹیسٹ پر50فیصد رعایت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ایک بہترین سماجی رہنما ہیں،جو برسوں سے خدمت کے جذبے کے ساتھ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں۔

Related Posts