کے ایم سی، محکمہ باغات کا مالی افسر بن بیٹھا،سرکاری گاڑی کا بے دریغ استعمال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ایم سی، محکمہ باغات کا مالی افسر بن بیٹھا،سرکاری گاڑی کا بے دریغ استعمال
کے ایم سی، محکمہ باغات کا مالی افسر بن بیٹھا،سرکاری گاڑی کا بے دریغ استعمال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ باغات میں قوائد و ضوابط دھجیاں اڑ دی گئیں، سابق ڈی جی لیاقت قائم خانی کی کرپشن کے الزام میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے باوجود آج بھی محکمہ باغات کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے۔

ایک گریڈ کامالی آج کا 17گریڈ کا ڈپٹی ڈائریکٹربنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 12سال سے ایک ٹکٹ میں دو مزے لینے والے آزاد خان کو 12سال سے سرکاری گاڑی 4830-GL بمعہ فیول الاٹ ہے۔

آزاد خان کی پے سلپ سے کنوینس الاؤنس نہیں کاٹا جاتا۔اس مجموعی غبن کی شفاف تحقیقات کی جائے تو لاکھوں روپے کی ریکوری ہوسکتی ہے۔ایم ایم نیوز نے موصوف کی پے سلپ کی نقل حاصل کرلی، اس پے سلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آزاد خان کے کنوینس الاؤنس کی مد میں کوئی کٹوتی نہیں کی جاتی۔

یہ سہولت اے ڈبل ای راحیل اور اوورسیئر شاہد کو بھی حاصل ہے، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کا کام سائٹ پر ہوتا ہے،مگر آزاد خان ڈی جی پارک کا 13سالوں سے پرسنل سیکریٹری بنا ہوا ہے۔اسکے باوجود اسے سرکاری گاڑی بمعہ ایندھن فراہم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی پارک کے دور میں گاڑیوں کی خریداری کی گئی8-2007میں پانچ گاڑیاں محکمہ باغات کے لئے خریدی گئی تھیں یہ گاڑیاں اہل افسران کے بجائے من پسند افسران کو دی گئیں۔

انہی گاڑیوں میں آزاد خان کو دی جانے والی گاڑی بھی شامل تھی، آزاد خان نے رابطہ کرنے پر اس خبر کی تردیدکردی،اس نے کہا کہ ان کی تنخواہ سے کنوینس الاونس باقاعدگی سے کاٹا جارہا ہے۔

آزاد خان کے مطابق جب گاڑی پول سسٹم میں آئی تو ان سے کنوینس الاونس کی کٹوتی بند کردی گئی۔فروری2020کی آزاد خان کی پے سلپ انکے دعوؤں کی نفی کررہی ہے،تحقیقاتی اداروں نے محکمہ پے رول کا ریکارڈ چیک کیا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

یہی وہ عوامل ہیں جن سے کراچی ہریالی سے محروم اور افسران مالامال ہوگئے۔آزاد خان کی محکمے پر گرفت کی مضبوطی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ نیب تحقیقات سے صاف بچ نکلا۔

Related Posts